کیری میں نمک لگا کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ گرمی میں کھٹی میٹھی کیری کھانے کے حیرت انگیز فائدے جو آپ کی مشکل آسان کریں

image

کیریوں کا سیزن ہے۔ ایسے میں کچھ لوگ اس کا اچار بنانا پسند کرتے ہیں تو کوئی چٹنی بنا کر رکھتا ہے تاکہ لمبے عرصے تک سادے کھانوں کا لطف دوبالا کیا جاسکے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کیریوں ک کچھ فائدے بتائیں گے تاکہ آپ زیادہ سے زیادہ انھیں استعمال کریں اور اپنی صحت کو فائدہ پہنچائیں۔

کیری کی غذائی اہمیت

کیری یا کچا آم ایک غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس میں کیلوریز کم اور وٹامنز اور منرلز زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ وٹامن سی کا ایک بھرپور ذریعہ ہے۔ صرف ایک کپ کیریوں میں پوٹاشیم، میگنیشیم، کیلشیم، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس کی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے۔

کیری پر نمک لگا کر کھانے سے کیا ہوتا ہے

کیری پر نمک لگا کر محفوظ کیا جاتا ہے کیوں کہ نمک پھل میں بیکٹیریا کی افزائش کو روکتا ہے اور سارا پانی نکال دیتا ہے جس کی وجہ سے کیری کو خشک کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ البتہ کیری کو نمک یا چاٹ مصالحہ ڈال کر کھایا جاتا ہے کیونکہ ایک تو یہ ذائقے میں لاجواب ہوجاتی ہے اس کے علاوہ اس سے پیاس بھی بجھتی ہے۔ کیری میں نمک لگا کر کھانے سے گرمی میں آنے والے پسینے سے ہونے والی سوڈیم اور آئرن کی کمی کو دور کیا جاسکتا ہے۔

کیری کے حیرت انگیز فائدے

کچے آم وٹامن سی کا ایک اچھا ذریعہ ہےہیں جو مدافعتی نظام کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

کیری میں غذائی ریشہ ہوتا ہے جو ہاضمہ کو صحت مند بناتا ہے۔

کیری اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو جسم میں ئے خلیات بناتے ہیں ۔

کیری میں بیٹا کیروٹین ہوتا ہے جو صحت مند بینائی کو تقویت دیتا ہے۔

کچے آم پوٹاشیم فراہم کرتے ہیں جن سے جسم میں بلڈ پریشر اور سیال کے توازن کو منظم کرنے میں مدد ملتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US