پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

image

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے میں 102رنز سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق 335رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم43.4اوور میں232رن پر ڈھیر ہوگئی ۔

ٹام لیتھم60 اورمارک چیپ مین46رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،ڈیرن مچل34،ٹام بلنڈل23اورول ینگ نے15رن بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اسامہ میر کی شاندار بالنگ،4وکٹیں حاصل کیں،محمد وسیم 3،حارث روف 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت لیئے 335 رنز کا ہدف دیا، کپتان بابر اعظم نے 107رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،آغا سلمان نے 58،شان مسعودنے 44،افتخار احمد 28اورمحمدرضوان نے 24رنز بنائے۔

بابر اعظم کپتانی چھوڑ دیں، راشد لطیف کا مشورہ

شاہین شاہ آفریدی نےآخری اوور میں 3چھکوں کی مدد سے 22رنز بنائے۔شاہین شاہ آفریدی نے دھواں دھار اننگز میں 7گیندوں پر 23رن بنائے، میٹ ہینری نے 3،اش سودی اور بین لسٹر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کو5میچز کی سیریز میں 0-4کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پرآگئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US