مسجد نبویؐ میں چہل قدمی کرتے ہوئے وائرل ہونے والے بزرگ کو سعودی شہزادے نے بلا لیا

image

مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ میں چہل قدمی کرتے ہوئے وڈیو وائرل ہونے والے ساکران کے بزرگ کے لئے سعودی شہزادے کا دعوت نامہ آ گیا۔

بزرگ قادربخش مری سعودی عرب روانہ ہو گئے،ماہ رمضان میں عمرے کی ادائیگی کے دوران مسجد نبویؐ میں چہل قدمی کے دوران وڈیو وائرل ہونے پربزرگ شخص نے شہرت حاصل کرلی تھی،سعودی عرب میں خصوصاً موضوع بحث بنے رہے۔

اب حب کے علاقے ساکران سے تعلق رکھنے والے بزرگ قادربخش مری کو سعودی شہزادے کا بلاوایا آ گیا اور جمعہ کے روز قادربخش مری سعودی شہزادے سے ملنے کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے،ان کے ہمراہ انکے فرزند علی حان بھی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US