امریکا کسی ایک سیاسی جماعت پر پوزیشن نہیں رکھتا، ترجمان امریکی وزارت خارجہ

image

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر تمام مظاہرین پُرامن طور پر اپنی شکایات کا اظہار کریں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری پر امریکا کا بھی رد عمل سامنے آگیا۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کسی ایک امیدوار یا سیاسی جماعت پر پوزیشن نہیں رکھتا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  پوری دنیا میں جمہوری اقدار کی عزت اور قانون کی حکمرانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستانی حکام کو چاہیے کہ حقوق اور جمہوری اصولوں کے مطابق تحمل سے جواب دیں۔

دوسری طرف ترجمان یورپی یونین نے بھی اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے مسائل خود پاکستانی عوام نے ہی حل کرنے ہیں۔ بات چیت اور قانون کی حکمرانی کے ذریعے موجودہ مسائل کا حل ممکن ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے نیب کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ نیب کے اعلامیے کے مطابق انہیں القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

عمران خان کو آج نیب اور توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US