نیب نے بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی گرفتاری کی بھی اجازت مانگ  لی

image

نیب نے چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی اورپی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری کی گرفتاری کی بھی اجازت مانگ  لی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں  نیب عدالت پیش کیا گیا جہاں نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کو بھی گرفتار کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات کی جاسکیں۔

عمران خان کی نمائندگی خواجہ حارث بیرسٹر علی گوھر اور ایڈوکیٹ علی بخاری کر رہے ہیں، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی سپیشل پراسیکیوٹر رافع مقصود اور نیب کے پراسیکیوٹر سردار ذوالقرنین عدالت میں موجود ہیں جبکہ نیب کی طرف سے انویسٹی گیشن آفیسر میاں عمر ندیم بھی عدالت میں موجود ہیں۔

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US