پشاور، چار جاں بحق، 27 زخمی

image

پشاور: خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہونے والی اب تک کی ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے ہیں۔

پشاور کے معروف لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) کے ترجمان محمد عاصم نے تصدیق کی ہے کہ اب تک چار جاں بحق افراد کی نعشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔

ایل آر ایچ کے ترجمان نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ اسپتال میں لائے جانے والے زخمیوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دی جا رہی ہے۔

زخمیوں کی صحت کی بابت ترجمان کا کہنا ہے کہ بیشتر کی حالت تسلی بخش ہے البتہ انہیں ٹانگوں یا ہاتھوں پر گولیاں لگنے سے زخم آئے ہیں۔

محمد عاصم ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اس وقت ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US