فواد چودھری کی گرفتاری سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد میری گرفتاری کا بھی خطرہ ہے۔

انہوں نے عمران خان کی اپیل کے ساتھ متفرق درخواست دائر کردی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے میری حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے، 12 مئی کو میرا مقدمہ ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی تاریخ تک مجھے حفاظتی ضمانت دی جائے۔

بعد ازاں فواد چودھری سے سپریم کورٹ کے باہر ایک صحافی نے استفسار کیا کہ پولیس آپ کی گرفتاری کیلئے باہر انتظار کررہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اس پر کہا کہ ہم بھی یہی پر ہیں دیکھ لیں گے، ہمارے پاس عدالت کا حکم موجود ہے عدالت نے گرفتاری سے منع کیا ہوا ہے۔

اس پر ایک صحافی نے ان سے کہا کہ عمران خان کے بعد پارٹی کو سنبھالنے والا بھی تو کوئی ہونا چاہیے؟

شاہ محمود قریشی بھی گرفتار

پی ٹی آئی کے نائب صدر فواد چودھری نے اس پر کہا پارٹی کی پوری لیڈر شپ عوام کے ساتھ ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US