سینیٹر کے بھائی فائرنگ سے زخمی

image

کوئٹہ: سینیٹر منظور کاکڑ کے بھائی نصیر خان گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔

سینیٹر منظور کاکڑ نے اپنے بھائی کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے واقعہ میں بھائی نصیر خان سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بائی پاس پر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور بھائی نصیر خان کاکڑ کو ایک گولی لگی۔

یہ بھی پڑھیں: 

سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ نصیر خان کاکڑ گھر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US