پیپلز پارٹی کا احتجاج کا اعلان

image

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بلدیاتی انتخابی شیڈول کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابی شیڈول کی مدت زیادہ رکھنے کے خلاف جمعہ کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی رہنما نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے تاخیری حربوں کے خلاف سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاج کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابی شیڈول کی مدت تقریباً ایک ماہ رکھ کر منتخب بلدیاتی نمائندوں کے جذبات سے کھیل رہا ہے اور الیکشن کمیشن کے تاخیری حربے بلدیاتی منتخب نمائندوں کو قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

نثار کھوڑو نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابی شیڈول کے دن کم کرے کیونکہ ایک سال سے بلدیاتی نمائندے انتظار کر رہے ہیں۔ شیڈول کی مدت کو فوری کم کر کے بلدیاتی نمائندوں کو عہدوں پر ذمہ داریاں ادا کرنے دی جائیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US