محکمہ موسمیات نے 3 صوبوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کر دیا

image

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں روز اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے 3صوبوں میں گرمی مزید بڑھے گی اور ویک اینڈ ہیٹ ویو کا بھی خدشہ ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت بیشتر مقامات پر درجہ حرارت مزید بڑھے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں اکثرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، مغربی ہواؤں کا سلسلہ کمزور ہو گیا ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US