سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

image

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

سیکریٹری تعلیم کی جانب سے 2 ماہ کی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 31 جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔

سندھ حکومت کے مطابق تعلیمی اداروں میں تعطیلات اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دی جارہی ہیں۔

اس سے قبل محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 13 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US