پی ٹی آئی سے الگ ہونیوالوں کی اکثریت ق لیگ میں شامل ہونے کو تیار

image

ملک میں نو مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے رہنما پارٹی کو خیرباد کہتے جا رہے ہیں اوراس سلسلے کا ابھی آغاز ہوا ہے۔

موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف سے الگ ہونے والی اکثریت ق لیگ میں جانے کو تیار ہے۔

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر امجد اور مولوی محمود کے مسلم لیگ (ق) کے ساتھ معاملات طے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سردار تنویر الیاس اور حلیم عادل شیخ بھی مسلم لیگ (ق) کا حصہ بن سکتے ہیں، دوسری جانب ق لیگ نے سیاسی شخصیات کو جماعت میں شامل کرنے پر محتاط رویہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US