عمران خان کی رہائش گاہ پر سرچ آپریشن کی اجازت دے دی گئی

image

لاہور پولیس زمان پارک میں واقع چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر کی تلاشی کے لیے سرچ وارنٹ حاصل کرکے تلاشی کے لئے پہنچ گئی۔

عمران خان کی لیگل ٹیم نے پولیس کو زمان پارک کے سرچ آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔

تلاشی کے موقع پر ایس پی رینک کا افسر اور خواتین پولیس اہلکار بھی ہمراہ ہوں گی، کمشنر لاہور بھی عمران خان کی رہائش گاہ روانہ ہو گئے ان کی نگرانی میں سرچ آپریشن کیا جائے گا۔

لاہور پولیس کی جانب سے مال روڈ اور دھرم پورہ کے درمیان کینال روڈ تاحال بند ہے جبکہ زمان پارک کی طرف آنے والے تمام راستے آج بھی پولیس کی طرف سے بند ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US