لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ واقع زمان پارک کے باہر قائم پولیس کی ناکہ بندی ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یہ احکامات زمان پارک جا کر مذاکرات کرنے والی حکومتی ٹیم سے ملاقات کے بعد جاری کیے ہیں تاہم پولیس ناکے برقرار رہیں گے۔
محسن نقوی نے اس حوالے سے کہا کہ وعدے کے مطابق زمان پارک انتظامیہ زمان پارک میں قائم تجاوزات کو ختم کرے، تجاوزات ختم ہوتے ہی پولیس کی ناکہ بندی بھی ختم کردی جائے گی۔