اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں، ریٹرننگ افسران کی فہرستیں مرتب ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ بھی بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یکم جون تک ڈی آر اوز،آر اوز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کا ڈیٹا فراہم کیا جائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان پولنگ عملے کی نشاندہی کے بعد ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔