وفاقی حکومت نے ججز سے متعلقہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن کی سربراہی سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اورچیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کمیشن میں شامل ہیں۔
ججز سے متعلقہ آڈیو لیکس کے ٹی او آرز بھی نوٹیفکیشن کاحصہ ہیں، تین رکنی جوڈیشل کمیشن سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور وکیل کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کرے گا۔