تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

image

پنجاب اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی چینل24 نیوزکے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات 6 جون سے 14 اگست تک ہوں گی۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے بھی 2 ماہ کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ سندھ بھر کےنجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 31جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

سیکرٹری تعلیم اکبر لغاری کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تعطیلات سٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دی جا رہی ہیں۔

گرمیوں کی تعطیلات میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US