محمود خان کا پی ٹی آئی چھوڑنے سے متعلق بڑا اعلان

image

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہا ہوں، عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے خلاف جو بھی سازش کرے گا، منہ کی کھائے گا۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے پارٹی چھوڑنے سے متعلق افواہوں کو غلط قرار دیا تھا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، تحریک انصاف کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی پارٹی سے جاتا ہے تو کوئی آتا ہے، اس سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی پر پابندی کی کوشش کی گئی تو پی ٹی آئی نئے نام سے سیاست کرے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US