خیبر پختونخوا اسمبلی فورا بحال کی جائے، عدالت میں درخواست دائر

image

پشاور: خیبر پختوںخوا اسمبلی کی فوری بحالی کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی بحال کرنے کے لیے درخواست محمد فرقان قاضی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے، اس لیے خیبر پختونخوا کے اسمبلی کی تحلیل کو حکم بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا عمل غیر قانونی تھا، وزیر اعلیٰ محمد خان نے بغیر سوچے سمجھے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھیجی تھی۔

مؤقف اختیار کیا گیا کہ صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کہنے پر تحلیل کی گئی اور اب پارٹی چیئرمین بھی کہتے ہیں کہ یہ مشورہ کسی اور نے دیا تھا جس کے بعد انہوں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ جو پارٹی اکثریت میں ہو اسے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور کابینہ منتخب کرنے کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے 72 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور اراکین کو استعفیٰ واپس لینے کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US