ترقیاتی کاموں کیلئے جاری فنڈز کی تفصیلات سامنے آ گئیں

image

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی نے ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری فنڈز کی تفصیلات جاری کر دیں۔

وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چوتھی سہ ماہی میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 72 ارب روپے جاری کیے گئے اور پی ایس ڈی پی کے تحت اب تک 566 ارب روپے سے زائد جاری کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 516 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے تھے جبکہ رواں مالی سال اب تک اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے لیے 42 ارب روپے سے زائد فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

اعلامیہ کے مطابق ہوا بازی ڈویژن کے لیے 33 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے اور کابینہ ڈویژن کے لیے 90 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔ موسمیاتی تبدیلی کے لیے 4 ارب سے زائد اور وزارت تجارت کے لیے ساڑھے 5 ارب جاری کیے جا چکے ہیں۔

وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے لیے 19 ارب روپے سے زائد اور ریلوے ڈویژن کے لیے 25 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لیے 76 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد، وزارت قومی صحت کے لیے 11 ارب اور قومی تحفظ خوراک کے لیے 12 ارب سے زائد رقم جاری کی جا چکی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US