پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

image

تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کو جھنگ سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس موقع پر عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ 12دن بعد رہائی دی گئی لیکن ملتان پولیس نے مجھے دوبارہ گرفتار کر لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے۔

نو مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں یہ سب کچھ ہو۔

پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ آنے والا وقت پھر عمران خان کا ہے وہ ایک بار پھر وزیراعظم ہوں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US