خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی یونیورسٹی مالی بحران کا شکار

image

رپورٹر( وقاص بونیری): خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی ‘پشاور یونیورسٹی’ مالی بحران کا شکار ہوگئی، یونیورسٹی خزانہ خالی ہے جبکہ تنخواہیں دینے کے لیے بھی پیسے نہیں۔

وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی نے محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کو یونیورسٹی بحران سے متعلق مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے۔ جامعہ پشاور ذرائع کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث جاری منصوبے بھی روک دیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ انتظامیہ کو ملازمین کی تنخواہوں، پنشن کیلئے ماہانہ 30 کروڑ روپے درکار ہیں۔ یونیورسٹی کو ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے چوتھے سہہ ماہی کا پورا بجٹ بھی ابھی تک نہ مل سکا۔

ذرائع کے مطابق جامعہ پشاور خزانے میں طلبہ کے ذمہ 41 کروڑ روپے جمع ہوسکے ہیں تاہم اس وقت یونیورسٹی کو مزید 35 کروڑ روپے خسارے کا سامنا ہے۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق ملازمین کی تنخواہیں طلبہ کی فیسیں جمع کرنے سے مشروط ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US