پی ٹی آئی نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کے نفاذ کو چیلنج کر دیا

image

تحریک انصاف نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کے نفاذ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بیرسٹر گوہر کے توسط سے درخواست اعلیٰ عدالت میں دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ آرٹیکل 245 کا استعمال سیاسی مقاصد کیلئے نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔آئین ہر شہری کو شفاف اور منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے۔

عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ عدالت آرٹیکل 245 کا نفاذ اور کریک ڈاؤن کالعدم قرار دے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US