معاشی بحران کا حل صرف انتخابات میں ہے، شفقت محمود

image

تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ 2قسم کے لوگ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کررہے ہیں، ایک وہ جن کو ہم نے ٹکٹ نہیں دی اور دوسرے وہ جو پریشر برداشت نہیں کر رہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاید کوئی ایک دو لوگ ایسے ہوں جو نظریاتی طور پر اختلاف رکھتے ہوں۔

انہوں نے چودھری وجاہت حسین کے پارٹی چھوڑنے پر  لاعلمی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت شدید بحران میں ہے، معاشی بحران بہت زیادہ ہے،اس وقت ضروری ہے کہ ہم سب ملکر الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کا حل صرف انتخابات میں ہے،پی ٹی آئی الیکشن پر بات کرنے کیلئے تیار ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US