سوشل میڈیا، ریاستی اداروں کیخلاف شرانگیزی کرنیوالے اوور سیز پاکستانی پر پہلا مقدمہ درج

image

پشاور: بیرون ملک سے پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

پشاور کے تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں ریاستی اداروں کے خلاف شر انگیز بیانات اور گالم گلوچ کی دفعات شامل ہیں۔ ملزم سید ولی اس وقت سعودی عرب میں مقیم ہے۔

پولیس نے ملزم کو پاکستان لانے کیلئے کارروائی کا آغاز بھی کردیا ہے اور کہا ہے کہ متعلقہ حکام سے بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر شر انگیز بیانات پر یہ کسی بھی بیرون ملک مقیم پاکستانی کے خلاف پہلا مقدمہ ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US