لاہور: نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے الزام عائد کیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کے 25 نام نہاد شہدا کے نام پر ساڑھے 5 لاکھ ڈالرز اینٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فرضی لاشوں کا دعویٰ کر کے پھر سے اپنی جیب گرم کی، عمران خان نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے 5 لاکھ 34 ہزار ڈالرز بطور امداد لینا تسلیم کیا ہے۔
نگران وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ بھی 9 مئی کی طرح انتشار اور فساد پھیلانے کیلئے استعمال ہوگی، 9 مئی کو پنجاب پولیس پر اسلحہ استعمال کرنے کی پابندی تھی۔
عامر میر نے دعویٰ کیا کہ 25 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ حالیہ تاریخ کا بڑا جھوٹ ہے۔