شاہ محمود قریشی رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

image

رہنما پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی کورہاکرنےکےبعد دوبارہ گرفتارکرلیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کوپنجاب پولیس نے گرفتار کیا ، شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پارٹی نہیں چھوڑ رہا ،پارٹی کیساتھ ہوں اور رہوں گا ۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

شاہ محمود قریشی کے وکلا نے بیان حلفی جمع کروا یا۔جسٹس گل حسن نے شاہ محمود قریشی کی رہائی بیان حلفی سے مشروط کی تھی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US