اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسد عمر کو رہا کرنے کا حکم

image

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے اسد عمر کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دی گئی جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ جن 2 کیسز میں ضمانت مانگ رہے ہیں اس پر فیصلہ محفوظ کر رہے ہیں۔

دورانِ سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ رہنما پی ٹی آئی اسد عمر بیان حلفی جمع کروائیں، بیان حلفی کی خلاف ورزی ہوئی تو سمجھیں سیاسی کیریئر پھر بھول جائیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مزید کہا کہ رہنما پی ٹی آئی اسد عمر ٹویٹس بھی ڈیلیٹ کریں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US