شادی کی پہلی رات نوبیاہتا جوڑا دم گھٹنے سے جاں بحق

image

قصورمیں تھانہ گنڈا سنگھ کے علاقہ کھریپٹڑ میں شادی کی پہلی رات میاں بیوی دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اہل خانہ جنریٹر کرایہ پر لے کر آئے جس کا دھواں ان کی جان لے گیا۔

کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھر گیا تھا جس سے نوبیاہتا جوڑے کا دم گھٹ گیا، دونوں میاں بیوی شرافت علی اور سونیا کی نعشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ایس ایچ او احد گجر کا کہنا تھا کہ ورثاء نے متفقہ طور پر کارروائی کرنے سے انکار کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ بغیر پوسٹمارٹم کے نعشیں تھوڑی دیر بعد ورثاء کو دے دیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US