فواد چوہدری کاپی ٹی آئی چھوڑنے سے پہلے 2 اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا انکشاف

image

سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے آج پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کااعلان کیا ہے ۔ اب یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہوں نے پارٹی چھوڑنے سے پہلے 2 اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ویب سائٹ” وی نیوز” نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ فواد چوہدری کی پی ٹی آئی کے باغی سابق رہنما فیصل واوڈا سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی تھی جو 1 گھنٹے تک جاری رہی۔

اس ملاقات کے بعد ہی یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شاید فواد چوہدری تحریک انصاف کا حصہ نہ رہیں۔

اس ملاقات کے بعد فیصل واوڈا ، فواد چوہدری کو لے کر ایک اہم شخصیت کے ساتھ ملاقات کے لیے روانہ ہو ئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US