یوم تکریم شہدا پر آئی ایس پی آر کا خراج عقیدت

image

راولپنڈی: یوم تکریم شہدا پاکستان کے موقع پر مسلح افواج نے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سروسرز چیفس، ریٹائرڈ افسران اور سول سوسائٹی نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہدا نے فرض کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملک کی سالمیت اور خومختاری کے لیے شہدا کی قربانیاں لازوال ہیں جبکہ شہدا کی لافانی قربانیاں آئندہ نسلوں اور ہم وطنوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

دشمن کے پروپیگنڈے کے باوجود قوم شہدا کی قربانیاں فراموش نہیں کرسکتی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US