وزیراعظم کی کابینہ میں بڑی تعیناتی

image

اسلام آباد: عرفان قادر ایڈووکیٹ کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے احتساب مقرر کر دیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کے عہدے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ عرفان قادر کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ عرفان قادر کو 2 ماہ قبل بھی معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ مقرر کیا گیا تھا اور انہوں نے دو ماہ قبل مارچ میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے وزیر اعظم نے منظور کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج اور اٹارنی جنرل سمیت مختلف قانونی عہدوں پر فرائض سرانجام دینے والے سینئر قانون دان عرفان قادر کو خیبر پختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیوں کے انتخابات کے مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے فل بینچ کے ایک رکن نے روسٹرم پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی تھی جس پر انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے فوری طور پر منظور کر لیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US