پی ٹی آئی رہنما کو عدالت میں دل کا دورہ

image

گجرات: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلیم سرور عدالت میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث بے ہوش ہو گئے۔

گجرات سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رہنما سلیم سرور کمرہ عدالت میں دل کا دورہ پڑ گیا۔ جس کے بعد فوری طور پر انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی اور صدر پی ٹی آئی گجرات سلیم سرور دل کا دورہ پڑنے کے باعث بے ہوش ہو کر گر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ذرائع کے مطابق سلیم سرور دمہ، بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض ہیں جبکہ پیشی کے دوران گھٹن اور رش کی وجہ سے انہیں دل کا دورہ پڑا۔

واضح رہے کہ پولیس نے 10 مئی کو جی ٹی ایس چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کے الزام میں سلیم سرور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US