چودھری پرویز الٰہی پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار لیکن مونس الٰہی نہیں مان رہے

image

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے جیل میں ملاقات کی۔

پرویز الٰہی کے صاحبزادے راسخ الٰہی اور ان کی فیملی نے بھی ان سے ملاقات کی جو ایک گھنٹہ جاری رہی، سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی عدالت میں پیشی سے قبل مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے جیل میں جا کر پرویز الٰہی سے ملاقات کی، یہ ان کی پرویزالٰہی سے تیسری ملاقات تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور خصوصاًخاندان میں واپسی کے حوالے سے گفتگو کی گئی،چودھری پرویز الٰہی پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار ہیں لیکن مونس الٰہی نہیں مان رہے ہیں۔

چودھری پرویزالٰہی کے ذرائع کے مطابق خاندانی معاملات کی وجہ سے مونس الٰہی ہی اعلان کریں تو بہتر ہے،ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کی ملاقات کے دوران مونس الٰہی سے فون پر رابطے کی کوشش بھی کی گئی تاہم رابطہ نہیں ہو سکا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US