خیبرپختونخوا میں رواں سال بم ڈسپوزل یونٹ نے 300 سے زائد دھماکا خیز مواد ناکارہ بنائے، رپورٹ

image

بم ڈسپوزل یونٹ خیبرپختونخوا نے رواں سال صوبے میں برآمد اور ناکارہ بنائے گئے دھماکا خیز مواد سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے متعدد بم، دستی بم، آئی ای ڈیز، راکٹ شیلز اور دیگر دھماکا خیز مواد ناکارہ بنایا تاکہ عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں35 آئی ای ڈیز ناکارہ بنائی گئیں جبکہ 72 آئی ای ڈیز دھماکوں میں استعمال ہوئیں اور 247 دستی بم ناکارہ بنائے گئے، جبکہ 133 دستی بم دھماکوں میں پھٹے۔

اس کے علاوہ 70 راکٹ شیلز ناکارہ بنائے گئے جبکہ 68 راکٹ شیلز دھماکوں میں استعمال ہوئے۔7 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی گئیں جبکہ 2 دھماکے رپورٹ ہوئے۔علاوہ ازیں ایک خودکش جیکٹ ناکارہ بنائی گئی جبکہ 11 خودکش دھماکے بھی ریکارڈ ہوئے۔

ضلعی سطح پر تفصیلات کے مطابق پشاور میں 7 آئی ای ڈیز ناکارہ بنائی گئیں، 2 دھماکے ہوئے، 16 دستی بم ناکارہ بنائے گئے جبکہ 21 دستی بم دھماکوں میں استعمال ہوئے۔بنوں میں 12 آئی ای ڈیز ناکارہ بنائی گئیں31 دھماکے ہوئے، 41 دستی بم ناکارہ بنائے گئے اور 14 راکٹ شیل دھماکے رپورٹ ہوئے۔

باجوڑ میں 14 آئی ای ڈیز دھماکے رپورٹ ہوئے، 29 دستی بم ناکارہ بنائے گئے، 9 دستی بم اور 17 راکٹ شیل دھماکے ہوئے، ڈی آئی خان میں 28 دستی بم ناکارہ بنائے گئے، کوہاٹ میں 24 دستی بم اور 8 راکٹ شیل دھماکے ہوئے اور مردان میں ایک خودکش دھماکے سمیت مجموعی طور پر تین دھماکے ریکارڈ کیے گئے۔

بم ڈسپوزل یونٹ کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں تاکہ صوبے میں عوام کی حفاظت اور امن و امان برقرار رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US