منی لانڈرنگ کیس ، پرویز الہٰی کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

image

 بینکنگ کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔

بینکنگ کورٹ نے پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت کے جج اسلم گوندل نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے عدم تعاون کا رویہ اپنایا، عدالتی حکم کےباوجود ایف آئی اے نے ریکارڈ پیش نہیں کیا۔

بعد ازاں عدالت نے پرویز الٰہی کو 5 لاکھ  روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت  دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US