برطانیہ نے پاکستان سفر کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کردیں

image

برطانیہ نے پاکستان سفر کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری پشاور سمیت کے پی کے کے اکثر علاقوں میں سفر سے گریز کریں۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے، صوبہ خیبرپختونخوا میں باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع کا سفر نہ کریں۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے شہری چارسدہ، کوہاٹ، ٹانک، بنوں، لکی، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات، بونیر اور لوئر دیر کے اضلاع کے سفر سے بھی گریز کریں۔

برطانوی حکومت کے مطابق شہری پشاور شہر اور ضلع مردان رنگ روڈ کے شمال سے ضلع چترال کے کنارے تک N45 روڈ پر سفر نہ کریں، اسی طرح شہری صوبہ بلوچستان کے جنوبی ساحل کے علاوہ کسی علاقے میں نہ جائیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US