مینگو ڈپلومیسی : بنگلہ دیشی وزیر اعظم کا شہبازشریف کو آموں کا تحفہ

image

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کو تازہ موسمی آم تحفے کے طور پر بھیجے ہیں۔

ڈھاکہ ٹریبیون کی خبر کے مطابق، اسلام آباد میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن نے 1,500 کلو آم  پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایک پروٹوکول افسر کے حوالے کیے۔

پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد روح العالم صدیق نے کہا کہ یہ تحفہ “دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا اور باہمی دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔”

یاد رہے کہ مینگو ڈپلومیسی کئی عرصے سے چلی آرہی ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US