موہنجو داڑو ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ

image

لاہور: وزارت ریلوے نے موہنجو داڑو ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، فیصلے پرعمل درآمد 20 جولائی سے کیا جائے گا۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ بحال کی جانے والی موہنجوداڑو ایکسپریس اکانومی کلاس کی کل آٹھ بوگیوں پر مشتمل ہو گی۔

بحال کی جانے والی موہنجوداڑو ایکسپریس کوٹری سے روہڑی براستہ دادو اور حبیب کوٹ چلے گی۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں اس سے قبل بھی بند کی جانے والی ٹرینیں بحال کی گئی ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US