نواز شریف کی واپسی 16 ستمبر سے پہلے نہیں ہو گی، جاوید چودھری

image

سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن جاوید چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری 16 ستمبر سے پہلے نہیں ہو گی ۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاورپولیٹکس” میں گفتگو کے دوران جاوید چودھری نے کہا ہے کہ سب کی خواہش ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان عزت کیساتھ گھر چلے جائیں، اس کے بعد ہی نواز شریف کی واپسی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ہو۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک خطرہ یہ ہے کہ اگرچیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا توان کو فوری طور پر عدلیہ کی سپورٹ مل جائے گی جیسے انہیں مسلسل ملتی آرہی ہے ۔

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے خوف ہے کہ اگر نواز شریف آگئے توانہیں دو ماہ جیل میں گزارنے پڑیں گےاوراگر چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا تو انہیں عدلیہ سے ریلیف مل جائے گااسی وجہ سے یہ دونوں فیصلے نہیں ہو پا رہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US