کراچی: سی ٹی ڈی کی گاڑی پر حملہ، متعدد اہلکار زخمی

image

کراچی: شہر قائد میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انٹیلیجنس ونگ کی گاڑی پر حملے میں متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سی ڈی ڈی کی گاڑی پر حملہ نادرن بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم سے کیا گیا۔ حملے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم علاقے میں ایک مشن پر کام کر رہی تھی۔ دھماکے میں موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US