لاہور میں آتشزدگی، 10 افراد جاں بحق

image

لاہور: لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں گھر میں آگ لگنے کے باعث 10 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے محلہ سمیاں میں گھر میں اچانک آگ لگ گئی اس دوران گھر کے مکین سو رہے تھے کہ آگ نے گھر کو مکمل طور پر لپیٹ میں لے لیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US