نیب میرے ساتھ شہباز گل والا سلوک کرنا چاہتا ہے ، شہزاد اکبر

image

سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بھگوڑا نہیں، برطانیہ میں موجود ہوں ، نیب کے سوالنامے کا جواب دیدیا ہے، میرے وارنٹ جاری نہیں کئے گئے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ نیب کو کہہ چکا ہوں کہ سوالات پوچھنے ہیں تو ویڈیو لنک پر دستیاب ہوں ، سارے سوالوں کا جواب دوں گا لیکن نیب مجھے بلا کر شہباز گل والا سلوک کرنا چاہتا ہے ۔

لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا  کہ اسی سال انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، جنرل قمر جاوید باجوہ پی ٹی آئی کیخلاف تھے ، پہلے ہی پتہ چل گیا تھا کہ ہماری حکومت کا تختہ الٹ دیا جائیگا، موجودہ ملکی حالات کے ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US