بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات گائے کے بجائے ”انسانی آنکھ“ کے انتخابی نشان پر لڑیں گے ، نئے انتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت بلوچستان عوامی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ انتخابات میں گائے کے بجائے انسانی آنکھ کے نشان پر حصہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں پارٹی اور انتخابی امور پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے بعد سینیٹر خالد مگسی کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور گائے کے بجائے ”انسانی آنکھ“ کو بطور انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست جمع کرادی۔