گلگت بلتستان میں مخلوط حکومت کا قیام ، پیپلز پارٹی نے رابطے تیز کر دیئے

image

وزیر اعظم کے مشیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ  گلگت بلتستان میں مخلوط حکومت کے قیام کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں ، اس سلسلے میں قمر زمان کائرہ نے  گلگت بلتستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ، قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے صدر ایڈووکیٹ امجد حسین، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

قمر زمان کائرہ نے  امجد حسین اورشہزاد آغا کو اسمبلی سے اپنے استعفے واپس لینے پرآمادہ کرنیکی کوشش کی ۔

دوسری جانب سابق صدر آصف ززداری نے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے حکمت عملی طے کرنے کے حوالے سے قمر زمان کائرہ اور ایڈووکیٹ امجد حسین کو آج  بدھ  کو کراچی طلب کرلیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US