توشہ خانہ کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست آخری مرتبہ منظور

image

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست آخری بار منظور کر لی۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نیاز اللّٰہ نیازی سے استفسار کیا کہ ملزم کدھر ہے؟

وکیل نیاز اللّٰہ نیازی نے جواب دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی پہلے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیں گے، جج ہمایوں دلاور نے وکیل نیاز اللہ نیازی سے کہا کہ آپ کریمنل وکیل ہیں، 7 ماہ سے کیس التواء کا شکار ہے، کبھی ایسا دیکھا ہے کہ 7 ماہ سے کیس چل رہا ہو اور ملزم صرف ایک بار عدالت میں پیش ہوا ہو۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔ جج ہمایوں دلاور نے  کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے آج  آخری بارحاضری سے استثنیٰ کی درخواست  منظور کر رہا ہوں، کل سے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US