کویتی ائیرلائن جزیرہ ائیرویز کی پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی

image

کویت کی ائیرلائن جزیرہ ائیرویز کی پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی۔

کویتی ائیر لائن کی پہلی پرواز J9-511 کویت سے 163 مسافروں کو لے کرآج صبح ساڑھے چار بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جزیرہ ائیر ویز ہفتے میں دو پروازیں آپریٹ کرے گی، یہ پروازیں ہفتہ اور بدھ کوشیڈول کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ جزیرہ ایئرویز کویت کی سستی ایئرلائن سروس ہے، جزیرہ ائیر ویز یورپ، مشرق وسطیٰ، افریقا اور جنوبی ایشیا میں 63 مقامات کے لیے آپریٹ کرتی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US