بلوچستان کے ضلع ژوب میں کینٹ کے علاقے میں دہشتگردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہو گئے ، فورسز نے جوابی کرکے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
ایس پی ژوب کے مطابق دہشتگردوں نے راکٹ لانچروں اوردیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ایس پی ژوب کا کہنا ہے کہ پاک فوج علاقے میں آپریشن کر رہی ہے ،علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے تاہم اب تک علاقہ کلیئر نہیں ہوا۔