داسو دہشتگرد حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں قتل

image

داسو میں دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والے چینی انجنیئرز کی بس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ افغان صوبے کنڑ میں مارا گیا۔

افغان خبر رساں ادارے کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک سینئر کمانڈر نے میڈیا کو بتایا کہ  طارق رفیق عرف بٹن خراب گزشتہ روز سے کسی کے رابطے میں نہیں لیکن لاش دیکھنے تک اس کے مارے جانے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر طارق کی شدید زخمی حالت میں تصاویر وائرل ہیں جن میں اس کے قتل کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US