گھر میں آتشزدگی سے فیملی کے 10 افراد جاں بحق

image

گھر میں آتشزدگی سے فیملی کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ بھاٹی گیٹ کے ایک گھر میں آتشزدگی سےایک ہی فیملی کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر کے افراد میں ظہر الدین بابر کی فیملی رہائش پذیر تھی، جھلس کر مرنے والوں میں چھ بچے، دو خواتین ایک مرد سمیت ساٹھ سالہ سائرہ بانو زوجہ ظہر الدین، فرانہ اس کی بیٹی، تیرہ سالہ سیماب، اٹھارہ سالہ ثانیہ ، تیرہ سالہ مونو، سولہ سالہ عادل، چارسالہ سالل انزل فاطمہ والد وارث علی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہےجبکہ جاں بحق افراد مردہ خانہ منتقل کر دیئے گئے ہیں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US